لاہور۔27ستمبر (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میںبینکاری تاریخ میں پہلی بارمارٹگیج کی پالیسی لانے کے ساتھ ساتھ مکانات کی تعمیر کیلئے5 فیصد پر قرضوں کی فراہمی، عوام کو ریلیف کی فراہمی کی غرض سے سود کی شرح 13.25 فیصد سے کم کرکے 7 فیصدکی گئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو 20 ارب ڈالرسے کم کرکے3 ارب ڈالر کردیا، انسداد منی لانڈ رنگ …
موجودہ دور حکومت نے بینکاری تاریخ میں پہلی بارمارٹگیج کی پالیسی لانے کے ساتھ ساتھ مکانات کی تعمیر کیلئے 5 فیصد پر قرضوں کی فراہمی ، عوام کو ریلیف کی فراہمی کی غرض سے سود کی شرح 13.25 فیصد سے کم کرکے 7 فیصدکی گئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو 20 ارب ڈالرسے کم کرکے3 ارب ڈالر کردیا، یونیورسٹیوں کو بزنس ہب بنانے کے علاوہ انہیں انڈسٹری سے منسلک کرنا چاہتے ہیں،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔27ستمبر (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میںبینکاری تاریخ میں پہلی بارمارٹگیج کی پالیسی لانے کے ساتھ ساتھ مکانات کی تعمیر کیلئے5 فیصد پر قرضوں کی فراہمی، عوام کو ریلیف کی فراہمی کی غرض سے سود کی شرح 13.25 فیصد سے کم کرکے 7 فیصدکی گئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو 20 ارب ڈالرسے کم کرکے3 ارب ڈالر کردیا، انسداد منی لانڈ رنگ قانون سازی، آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر دوبارہ مذاکرات ، ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ ہونے سے بچنے کیلئے کاوشیں ، بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ اور امیج کو بہتر بنانا ، کشمیرپر واضح موقف اپنانا، اوورسیز کمیشن کا قیام پی ٹی آئی حکومت کے نمایاں کارنامے ہیں، یونیورسٹیوں کو بزنس ہب بنانے کے علاوہ انہیںانڈسٹری سے منسلک کرنا چاہتے ہیں۔ اتوار کے روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کم سے کم کرنے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ کو مضبوط بنانے اور کوروناوائرس کی وبا کو ناکام بنانے میں بھی کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا کی چند سٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس کے دوران بھی مستحکم رہی۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی دور اندیشی کی بدولت سمارٹ لاک ڈاؤن نے ہمیںاس وبا ئی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیابی دلائی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کیلئے 2016ء میں برطانیہ کی شہریت ترک کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ویلیج ہے’ میں نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے سیاستدانوںسے رابطے رکھے جس کی وجہ سے ملک کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ،صرف جی ایس پی پلس سٹیٹس کی وجہ سے ملک کو گزشتہ 7 سالوں میں 20 ارب ڈالر سے زائد آمدنی ہوئی۔گورنر نے کہا کہ آج کی دنیا میں تعلقات بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور ہمارے سیاستدانوں کو غیر ملکی شخصیات کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جبکہ غیر ملکی دوروں کے موقع پرہماری پارلیمنٹ کے ممبران ، کانگریس کے لوگوں سے ملاقات پاکستان کے سافٹ امیج ، مسئلہ کشمیر کی عکاسی کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔گورنر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کو تلقین کی کہ وہاںسیاست میں حصہ لیں کیونکہ صرف اقتدار کی راہداریوں کے ذریعے ہی ہم اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں نے اپنے تمام کیریئر میں مساوی حقوق کیلئے کام کیا اور مجھے یقین ہے کہ جب تک ہم خواتین کو مردوں کے برابرنہیں لائیں گے اس وقت تک کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے کچھ نہیں کیا ،تاہم موجودہ حکومت اس سلسلہ میں درست سمت پر گامزن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادی پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ ہیں تاہم شکایات ہمیشہ موجود رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا بحران ابھی ختم نہیں ہوا اس لئے لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے۔ایک سوال پر گورنر نے کہا کہ ہم یونیورسٹیوں کو بزنس ہب بنانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یونیورسٹیوں کو انڈسٹری سے منسلک کر دیا جائے۔








