موجودہ دور میں کوئی نیا ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر نہیں لگایا گیا‘ ملک میں ہونے والی ترقی اور صوبوں کے درمیان موازنہ کے لئے مباحثہ پر تیار ہیں‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کوئی نیا ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر نہیں لگایا گیا‘ ملک میں ہونے والی ترقی اور صوبوں کے درمیان موازنہ …
موجودہ دور میں کوئی نیا ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر نہیں لگایا گیا‘ ملک میں ہونے والی ترقی اور صوبوں کے درمیان موازنہ کے لئے مباحثہ پر تیار ہیں‘ وزیر داخلہ احسن اقبال

مزید خبریں
موجودہ دور میں کوئی نیا ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر نہیں لگایا گیا‘ ملک میں ہونے والی ترقی اور صوبوں کے درمیان موازنہ کے لئے مباحثہ پر تیار ہیں‘ وزیر داخلہ احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کوئی نیا ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر نہیں لگایا گیا‘ ملک میں ہونے والی ترقی اور صوبوں کے درمیان موازنہ کے لئے مباحثہ پر تیار ہیں‘ انفراسٹرکچر‘ توانائی میں آج جتنی سرمایہ کاری ہو رہی ہے گزشتہ 15 سال میں اس کی مثال نہیں ملتی‘ ملک میں موٹرویز کے جال بچھائے جارہے ہیں‘ توانائی کے تعطل کا شکار بڑے منصوبوں پر کام ہمارے دور میں شروع ہوا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں قیمتیں کم ہیں۔ اوگرا کی سفارش پر حکومت نے ہمیشہ کم اضافہ کیا ہے تاکہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔2012-13ءکے مقابلہ میں پی ایس ڈی پی ایک کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ انفراسٹرکچر‘ توانائی میں آج جتنی سرمایہ کاری ہو رہی ہے گزشتہ 15 سال میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ 1999ءکے بعد موٹروے منصوبے کو سندھ میں سکھر سے لے کر ملتان‘ حیدرآباد کراچی‘ سکھر حیدرآباد کے ٹینڈر ہو چکے ہیں۔ تھرکول کی فنانسنگ موجودہ حکومت نے کی۔ سی پیک میں اس کو شامل کیا ہے۔ یہ کریڈٹ اس حکومت کو جاتا ہے کہ سندھ میں سی پیک کے تحت ونڈ پراجیکٹ لگائے۔ کیٹی بندر منصوبہ‘ کے سی آر کو سی پیک میں شامل کیا۔








