اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی دیکھنے کو آئی ہے،28 مارچ 2025 کو شروع ہونے والی دوسرے پارلیمانی سال کے دوران 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 26 مختلف سرکاری بلز منظور کئے گئے ہیں جبکہ اس دورانیہ کے دوران ممبران کی جانب سے پیش کئے 10 نجی بلز بھی منظور ہوئے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق موجودہ پارلیمانی سال …
موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی دیکھنے کو آئی ، 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 26 مختلف سرکاری بلز منظور کئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی دیکھنے کو آئی ہے،28 مارچ 2025 کو شروع ہونے والی دوسرے پارلیمانی سال کے دوران 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 26 مختلف سرکاری بلز منظور کئے گئے ہیں جبکہ اس دورانیہ کے دوران ممبران کی جانب سے پیش کئے 10 نجی بلز بھی منظور ہوئے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق موجودہ پارلیمانی سال کے دوران اب تک جو بلز منظور کئے گئےان میں 27 ویں آئینی ترمیم بل 2025،پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025،پاکستان ائیر فورس ترمیمی بل 2025،پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی بل 2025،آسان کاروبار بل 2025، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی بل 2025، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025، پٹرولیم ترمیمی بل 2025،پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025، پاکستان سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025،فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025، مالی بل 2025، آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025، دی ایکسپوز ترمیمی بل 2025، پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025،انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025، ایکسٹریڈیشن ترمیمی بل 2025، نیوٹرلائزیشن ترمیمی بل 2025، سول سرونٹس ترمیمی بل 2025، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2025،سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی ترمیمی بل 2025 اور قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 شامل ہیں ۔
اسی طرح دوسرے پارلیمانی سال کے دوران ارکان کے 10 نجی بلز بھی پاس ہوئے ان میں گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ کا بل 2025، لیگل پریکٹیشنرز و بار کونسلز ترمیمی بل 2025،نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ تشکیل نو ترمیمی بل 2025، ایسڈ اینڈ برن کرائم بل 2025، جامعات میں مستحق افراد کے لئے خصوصی نشستوں کے مختص کئے جانے کا بل 2025، زکواۃ وعشر ترمیمی بل 2025،ٹریڈ آرگنائزیشن دوسری ترمیم بل 2025، اسلام آباد بچوں کی شادیوں کی روک تھام کا بل 2025، انٹرنیشنل امتحانی بورڈ بل 2025، گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 شامل ہیں۔








