اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت بے گناہ اور غیر مسلح کشمیریوں کے خلاف بربریت اور مظالم کا ارتکاب کررہی ہے اور وادی کو گزشتہ 6 مہینوں سے مسلسل لاک ڈاو¿ن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ …
مودی بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بربریت اور مظالم کا ارتکاب کررہا ہے،سید فخر امام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت بے گناہ اور غیر مسلح کشمیریوں کے خلاف بربریت اور مظالم کا ارتکاب کررہی ہے اور وادی کو گزشتہ 6 مہینوں سے مسلسل لاک ڈاو¿ن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سنجیدہ نوٹس نہیں لے رہی ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کے عوام اس مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ فخر امام نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ 2 ایٹمی ممالک کے مابین بنیادی مسئلے کو حل کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کے لئے آگے آکر اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔ انہوں نے گذشتہ 189 دن تک کشمیر میں مسلسل تالا بندی کی مذمت کی اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو نجات دلانے کے لئے بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔سید فخر امام نے کہا کہ بھارت، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے، مقبوضہ کشمیر میں تمام جمہوری اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی کررہا ہے۔ بھارت نے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل35۔اے اور 370 کو منسوخ کرکے اپنی جمہوری اور سیکولر شناخت کو بری طرح سے پامال کیا ہے۔فخر امام نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جبکہ پوری قوم نے دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ سید فخر امام نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مشکل وقت میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔








