نئی دہلی ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) بھارت کے سابق وزیر اعظم اور اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ماضی قریب میںتیزی سے ترقی کرتی بھارتی معیشت نریندر مودی کی غلط پالیسیوں اور اقتصادی بدانتظامی کے باعث کساد بازاری کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں …
مودی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) بھارت کے سابق وزیر اعظم اور اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ماضی قریب میںتیزی سے ترقی کرتی بھارتی معیشت نریندر مودی کی غلط پالیسیوں اور اقتصادی بدانتظامی کے باعث کساد بازاری کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 5 فیصد رہی حکومت اس صورتحال سے نکلنے کے لیے انتقامی سیاست کے بجائے اقتصادی ماہرین اور دانشوروں کی مشاورت سے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں روزگار کا بحران ہے، حکومتی غلط پالیسیسوں سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، صرف آٹو موبائل سیکٹر سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو فارغ کردیا گیا ہے۔








