اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے، پوری قوم مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت نے 27 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے سے پہلے ہر جمعہ کو آدھے گھنٹے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر …
مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فرازکی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے، پوری قوم مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت نے 27 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے سے پہلے ہر جمعہ کو آدھے گھنٹے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے جبکہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں نیا ولولہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیر کے مسئلہ پر متحد اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، جب ملک کی قیادت کو عوام کی حمایت حاصل ہو تو پھر قیادت کے ہاتھ مضبوط ہوتے ہیں، ہم نے ہر میدان میں جدوجہد کرنی ہے، کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو بلند کرنا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے سے پہلے ہر فورم پر احتجاج جاری رہے گا، حکومت نے اس حوالہ سے ہر جمعہ کو نصف گھنٹے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پورے ملک میں احتجاج کا پروگرام بنایا ہے اور اس آدھے گھنٹے میں دنیا کو باور کرایا جائے گا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی اخبارات میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت پر کالم لکھے جا رہے ہیں، پوری دنیا میں کشمیر میں مظالم پر پاکستانی عوام یک زبان اور اکٹھی کھڑی ہے۔








