گلگت ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاو¿نی میں بدل دیا ہے، ہر گھر کے باہر فوجی کھڑے کیے گئے ہیں، گزشتہ 26 روز سے کرفیو نافذ ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہےں، سکول، ہسپتال، عدالتیں سب کچھ بند ہےں، لوگوں کو عید اور جمعہ کی نماز تک کی اجازت …
مودی نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں بدل دیا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

مزید خبریں
گلگت ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاو¿نی میں بدل دیا ہے، ہر گھر کے باہر فوجی کھڑے کیے گئے ہیں، گزشتہ 26 روز سے کرفیو نافذ ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہےں، سکول، ہسپتال، عدالتیں سب کچھ بند ہےں، لوگوں کو عید اور جمعہ کی نماز تک کی اجازت تک نہیں ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے نئے باب کا آغاز کیا ہے، بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کا بچہ بچہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کی حمایت جاری رکھی جائے گی، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تحریک بہت پرانی ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری خاموش تمائشی بنی ہوئی ہے،








