لاہور۔14نومبر (اے پی پی):سرکار د و عالم کی شان بیان کرنا انسان کے لئے سعادت ہے، ناموس رسالت پر جان قربان کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہے، کفار کی سازشوں سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے ۔ گڈ گورننس لاہورتحصیل ماڈل ٹائون کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس کی مہمان خصوصی مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب اعجاز احمد چوہدری …
مودی کی انتہا پسندانہ سوچ ایک نہ ختم ہونے والی ذہنیت ہے، اپوزیشن اپنے اداروں کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرے،سیرت کانفرنس سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر رہنمائوں کا خطاب
لاہور۔14نومبر (اے پی پی):سرکار د و عالم کی شان بیان کرنا انسان کے لئے سعادت ہے، ناموس رسالت پر جان قربان کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہے، کفار کی سازشوں سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے ۔ گڈ گورننس لاہورتحصیل ماڈل ٹائون کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس کی مہمان خصوصی مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب اعجاز احمد چوہدری تھے، کانفرنس کی صدارت سیکرٹری گڈ گورننس پنجاب اعجاز احمد منہاس نے کی جبکہ علی امتیاز وڑائچ،ندیم اصغر جنجوعہ، غلام محی الدین دیوان، ظہیر عباس کھوکھر، رانا عبدالسمیع ، ڈاکٹر عاطف الدین، روبینہ شاہین، فیاض بھٹی ، میاں ثاقف، طارق متن سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم و ممتاز شخصیات اور علماءو مشائخ نے خطاب کیا۔۔ مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے،حکومت پنجاب نے ہفتہ شان مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم جن کی شان بیان کررہے ہیں وہ انسان کے بس کی بات ہی نہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ سرکار دو عالم کی امت ہیں اور ہمارا دین اسلام ہے جو امن کا دین اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، ہمارے نبی صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لئے رحمت ہیں۔ سرکار دو عالم تمام جہاں اور پوری کائنات کیلئے رحمت اللعالمین ہیں،نبی آخر الزماںپر ایمان لائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسول ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہم ہفتہ شان مصطفی منارہے ہیں، پورے صوبے میں سرکار دو عالم کی آمد بابرکت کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہورہی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نبی کریم کی ذات اقدس سے محبت پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور وہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتا ہے کہ آقائے دو جہاں سرکار مدینہ حضرت محمدکی ذات مبارکہ کو کسی بھی حوالے سے نشانہ بنایا جائے۔ نبی رحمت کی ذات بابرکات کو مالک کائنات نے سب جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپ نا صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی ہر کمزور کا سہارا اور امید ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔بھارت را کے ذریعے پاکستان کی قومی سلامتی کیساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔مودی کی انتہا پسندانہ سوچ ایک نہ ختم ہونے والی ذہنیت ہے۔ اپوزیشن کو فی الفور اپنے اداروں کیساتھ یکجہتی کرنی چاہیے۔ بارڈر پر جو جوان کھڑے ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ہم شہداءکے خون کے بھی مقروض ہیں، ہمارے ادارے ہندوستان کی توپوں کو خاموش کرنے میں مصروف ہیں۔ ہندوستان کا دہشت گردی کا بیانیہ پوری دنیا میں ایکسپوز ہو رہا ہے۔دنیا کو پیغام جانا چاہیے کہ نبی کی ناموس پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ فرانس ہو یا پھر کوئی کتنا بھی بڑا ہو، جو گستاخی کرے گا اسکو پائوں کے نیچے روندیں گے۔اقتدار ووٹر کی مرضی سے تو مل سکتا ہے لیکن چور دروازے سے نہیں۔وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے ترجمان بن کر انکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہندوستان کو ہم اسکی زبان میں جواب دینے کیلئے تیار ہیں فوج ایک آئینی ادارہ ہے، مریم آئین و قانون سے ماورا ہوکر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے،گلگت بلتستان کے نتائج کا فیصلہ زرداری صاحب کی سوچ نے نہیں کرنا۔پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ،علی امتیاز وڑائچ، غلام محی الدین دیوان، ملک ظہیر عباس کھوکھر، ندیم اصغر جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی کریم کی ناموس پر ہماری جان بھی قربان ہے، ہم اپنے آقا کریم کی ناموس کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پوری دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔وزیر اعظم عمران خان اقبال کی فکر کے مطابق ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتے ہیں ۔علامہ اقبال نے نوجوانوں کو جینے اور کامیابی کی سمت دی، آج فکر اقبال کو اپناتے ہوئے ہی ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت اقبال نے ہی بیدار کیا۔ تقریب میں رانا احمدسعود ، میاں عبدالصبور، عظیم اشرف، شاہد عمران بھٹی، ذیشان اقبال، امجد وڑائچ سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان ، ٹائیگر ز فورس کے نوجوانوں نے شرکت کی ۔









