موسمیاتی بحران کی شدت میں اضافہ جاری، دنیا کو فوری اور جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔25ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اور دنیا کو فوری اور جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ بات عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یواین ہیڈ کوارٹر میں موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی عالمی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انتونیو گوتریش نے کہا …

اقوام متحدہ ۔25ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اور دنیا کو فوری اور جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ بات عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یواین ہیڈ کوارٹر میں موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی عالمی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انتونیو گوتریش نے کہا کہ اگرچہ پیرس معاہدے کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے لیکن موجودہ وعدے کافی نہیں، اب 2035 تک کے لیے نئے اور سخت تر ماحولیاتی اہداف طے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یواین سیکرٹری جنرل نے چین اور بھارت جیسے ممالک کی قبل از وقت کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے توانائی، میتھین گیس، جنگلات، بھاری صنعت اور ماحولیاتی انصاف کو ترجیحی اقدامات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک کو مالی معاونت فراہم کیے بغیر موسمیاتی اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ یہ اجلاس کوپ 30 کانفرنس کی تیاری کا حصہ ہے جو نومبر 2025 میں برازیل کے شہر بیلم میں منعقد ہو گی جہاں تمام ممالک کو نئے قومی وعدے ( این ڈی سیز) پیش کرنے ہوں گے۔