موسمیاتی تبدیلیوں سے پیداہونے والے مسائل کے حل کے لئے موثرنظام قائم کرنا ضروری ہے، وفاقی وزیرسید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرقومی صحت وخدمات سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیداہونے والے مسائل کے حل کے لئے مقامی حکومتوں کاجامع،مربوط اورموثرنظام قائم کرنا ضروری ہے، پارلیمان کواس حوالہ سے اپناکرداراداکرنا چاہیے ۔ جمعہ کوقومی اسمبلی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیلاب اورقدرتی آفات موسمیاتی تغیرات کانتیجہ ہے،ہرسال اس میں تقریباً 20فیصداضافہ ہورہاہے، اس صورتحال …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرقومی صحت وخدمات سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیداہونے والے مسائل کے حل کے لئے مقامی حکومتوں کاجامع،مربوط اورموثرنظام قائم کرنا ضروری ہے، پارلیمان کواس حوالہ سے اپناکرداراداکرنا چاہیے ۔

جمعہ کوقومی اسمبلی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیلاب اورقدرتی آفات موسمیاتی تغیرات کانتیجہ ہے،ہرسال اس میں تقریباً 20فیصداضافہ ہورہاہے، اس صورتحال کے تناظرمیں اوران مسائل سے نمٹنے کے لئے پارلیمان کو موثرانداز میں اپناکرداراداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام ان مسائل کو موثرطریقے سے حل نہیں کرسکتا، موجودہ نظام بہت زیادہ مرکزیت کاحامل ہے جس کی وجہ سے اختیارات چندشخصیات تک مرتکز ہوچکے ہیں ۔

مقامی حکومتوں کے نظام کو جب تک اختیارات نہیں دئیے جائیں گے اس وقت تک قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ معمول کے مسائل بھی حل نہیں ہوسکتے، اب تک ہم پولیو کامکمل خاتمہ نہیں کرسکیں ہیں، ۔انہوں نے کہاکہ میری درخواست ہے کہ اس آفت کومواقع میں تبدیل کیا جائے اورمقامی حکومتوں کاجامع،مربوط اورموثرنظام قائم کیاجائے۔عام آدمی کوان کی دہلیز پرسہولیات موثرمقامی بلدیاتی نظام کے زریعہ ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ پانی کے ذخائر اوروسائل کاتحفظ بھی ضروری ہے اوراتفاق رائے سے ہمیں اس حوالہ سے مشترکہ موقف اپنانا چاہیے ۔