موسمیاتی تبدیلی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ، ہمیں اس اہم مسئلہ کے حل کےلئے کلائمیٹ رزیلیئنٹ انفراسٹرکچر کی طرف بڑھنا ہو گا، وفاقی وزیرمشاہد اللہ خان

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کی کوئی حدود نہیں ہے، ہمیں اس اہم مسئلہ کے حل کےلئے کلائمیٹ رزیلیئنٹ انفراسٹرکچر کی طرف بڑھنا ہو گا۔ وہ کانفرنس آف پارٹیز کے 23 ویں گرین فنانسنگ سے متعلق منعقدہ سائیڈ ایونٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کی کوئی حدود نہیں ہے، ہمیں اس اہم مسئلہ کے حل کےلئے کلائمیٹ رزیلیئنٹ انفراسٹرکچر کی طرف بڑھنا ہو گا۔ وہ کانفرنس آف پارٹیز کے 23 ویں گرین فنانسنگ سے متعلق منعقدہ سائیڈ ایونٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس معاہدہ کے تحت اور پائیدار اہداف کے اپنانے کے بعد موسمیاتی تبدیلی ہمارا خاص ایجنڈا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات میں سرفہرست ہے اور اس کا گلوبل کاربن اخراج میں کردار ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

Leave a Reply