موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں چائے کے استعمال میں اضافہ

فیصل آباد۔ 12 نومبر (اے پی پی):موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں چائے کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث رواں ماہ معمول سے 18.6فیصد اضافی چائے درآمد کی گئی ہے۔ پاکستان ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ ماہ ستمبر کے دوران10.2ملین کلو گرام جبکہ ماہ اکتوبر کے دوران 11.3ملین کلو گرام چائے درآمد کی گئی تھی لیکن رواں ماہ …

فیصل آباد۔ 12 نومبر (اے پی پی):موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں چائے کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث رواں ماہ معمول سے 18.6فیصد اضافی چائے درآمد کی گئی ہے۔

پاکستان ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ ماہ ستمبر کے دوران10.2ملین کلو گرام جبکہ ماہ اکتوبر کے دوران 11.3ملین کلو گرام چائے درآمد کی گئی تھی لیکن رواں ماہ نومبر کے دوران اب تک 12.1ملین کلوگرام چائے درآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ درآمد شدہ 32.8 ملین ڈالر کی چائے میں 11.4ملین کلو گرام کالی اور 0.7ملین کلو گرام سبزچائے شامل ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں 40سے50فیصد تک کالی چائے کی پتی مختلف ذرائع سے سمگل ہو کربھی آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان کینیا، بنگلہ دیش، چین، ویتنام سمیت 13 ممالک سے چائے کی پتی درآمد کرر ہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے چائے کی پتی کی سمگلنگ سے بھی قومی خزانہ کو مالی نقصان پہنچتا ہے۔