موسم کی خرابی کے باعث چوہدری نثار علی خان کا دورہ پارا چناہ ملتوی

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) موسم کی خرابی کے باعث وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ پارا چناہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے پاراچنار دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی عیادت کے لیے پارا چنار روانہ ہونا تھا لیکن محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق جمعہ …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) موسم کی خرابی کے باعث وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ پارا چناہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے پاراچنار دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی عیادت کے لیے پارا چنار روانہ ہونا تھا لیکن محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق جمعہ تک موسم پرواز کے موافق نہیں ہے ۔ترجمان کے مطابق موسم بہتر ہونے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پارا چنار روانہ ہوں گے۔

Leave a Reply