مولانا امیر زمان کی چمن ہاﺅسنگ سکیم کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) بلوچستان کے رہنما اور وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے چمن ہاﺅسنگ سکیم کوئٹہ میں بم دھماکے کی بھرپور مذمت کی اور اس واقعہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل حامد شکیل درانی اور دیگر پولیس افسران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر مولانا امیر زمان نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) بلوچستان کے رہنما اور وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے چمن ہاﺅسنگ سکیم کوئٹہ میں بم دھماکے کی بھرپور مذمت کی اور اس واقعہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل حامد شکیل درانی اور دیگر پولیس افسران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر مولانا امیر زمان نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور بلوچستان کے عوام صوبہ بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لئے جمعیت علمائے اسلام (ف) بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

Leave a Reply