مولانا فضل الرحمان، پروفیسر ساجد میر، مفتی منیب الرحمان،عبدالرزاق سکندر اوردیگرعلما کرام کا متفقہ قومی بیانیے "پیغام پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پارلیمنٹ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ،جمعیت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بندوق کے ذریعے شریعت کا مطالبہ غلط ہے اور ہم اس سے برات کا اعلان کرتے ہیں، ہم نے بندوق کے ذریعے شرعی نظام کا مطالبہ کرنے والوں کو تنہا کر دیا ہے، ہماری اصل شناخت اسلام ہے مسلک نہیں،ہم نے اس وقت بھی کہا تھا …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پارلیمنٹ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ،جمعیت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بندوق کے ذریعے شریعت کا مطالبہ غلط ہے اور ہم اس سے برات کا اعلان کرتے ہیں، ہم نے بندوق کے ذریعے شرعی نظام کا مطالبہ کرنے والوں کو تنہا کر دیا ہے، ہماری اصل شناخت اسلام ہے مسلک نہیں،ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ افغان جنگ کا حصہ نہ بنیں ،اس میں لگی آگ کے شعلے پاکستان میں بھی آئیں گے لیکن ہماری نہیں سنی گئی اور آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔وہ منگل کو ایوان صدر میں تشدد ،انتہا پسندی ،دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیے "پیغام پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب کی صدارت صدر مملکت ممنون حسین نے کی جبکہ تقریب کے اعزازی مہمان وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور مہمان خصوصی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال تھے ۔تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر معصوم یوسفزئی ،پانچوں دینی تعلیم کے بورڈوں کے سربراہان ،اراکین پارلیمنٹ ،غیر ملکی سفارتکاروں،مختلف مکاتب فکر کے جید علماءکرام ،اساتذہ اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی ۔