لاہور۔22فروری (اے پی پی):جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاعر ختم نبوت سیدسلمان گیلانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید سلمان گیلانی مرحوم کی رحلت کی خبر سے دل رنجیدہ وافسردہ ہے ،مرحوم کو اللہ کریم نے سوز وگداز سے بھرپور آواز اور دلنشین طرزِ بیان عطا کیا تھا،وہ بلند پایہ شاعر،باکمال نعت خواں ،عمدہ نثرنگاراور سچے …
مولانا فضل الرحمان کا سیدسلمان گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس

مزید خبریں
لاہور۔22فروری (اے پی پی):جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاعر ختم نبوت سیدسلمان گیلانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید سلمان گیلانی مرحوم کی رحلت کی خبر سے دل رنجیدہ وافسردہ ہے ،مرحوم کو اللہ کریم نے سوز وگداز سے بھرپور آواز اور دلنشین طرزِ بیان عطا کیا تھا،وہ بلند پایہ شاعر،باکمال نعت خواں ،عمدہ نثرنگاراور سچے عاشق رسول تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سید سلمان گیلانی مرحوم کے نعتیہ کلام سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے ،رمضان المبارک کے مقدس ساعات میں ان کا سفر آخرت مرحوم کے بلندی درجات کا سبب بنے گا،اللہ کریم مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ خود اوراپنی جماعت کو تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں،اللہ کریم اہل خانہ ،متعلقین اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








