اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ون بیلٹ ون روڈ کے سربراہی اجلاس کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس خطے میں معاشی استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔ خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بات چیت کے لیے عالمی برادری کا چین میں جمع ہونا ایک مثبت اشارہ ہے جو پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے …
مولانا فضل الرحمان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ون بیلٹ ون روڈ کے سربراہی اجلاس کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس خطے میں معاشی استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔ خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بات چیت کے لیے عالمی برادری کا چین میں جمع ہونا ایک مثبت اشارہ ہے جو پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک امید بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کچھ قوتیں چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی پرواز کو برداشت نہیں کر رہیں لیکن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت میں ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا اور یہ پورے خطے میں معاشی انقلاب کا باعث بھی بنے گا۔








