اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 584731یونٹس موٹرسائیکل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 445867یونٹس کے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے،اکتوبرمیں ملک میں موٹرسائیکلوں کی 161607یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوستمبرکے 156162یونٹس کے مقابلہ میں …
موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 584731یونٹس موٹرسائیکل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 445867یونٹس کے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے،اکتوبرمیں ملک میں موٹرسائیکلوں کی 161607یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوستمبرکے 156162یونٹس کے مقابلہ میں 3فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 134143یونٹس کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں تھری ویلرز کے 12294یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11813یونٹس کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،اکتوبرمیں تھری ویلرز کے 3876یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوستمبرکے 2779یونٹس کے مقابلہ میں 39فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 3550یونٹس کے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے۔








