اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹرحافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی کارکر دگی نے مایوسیوں کے اندھیرے میں امید کے نئے چراغ جلائے ہیں اور موٹروے پولیس کے افسران و ملازمان نے اپنی انتھک محنت، ایمانداری، ٹریفک قوانین کے نفاذ اور پریشانی میں مبتلا روڈ یوزرز کی مدد کر کے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔ان خیالات کا …
موٹروے پولیس کی کارکر دگی نے امید کے نئے چراغ جلائے ہیں،وفاقی وزیر ڈاکٹرحافظ عبدالکریم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹرحافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی کارکر دگی نے مایوسیوں کے اندھیرے میں امید کے نئے چراغ جلائے ہیں اور موٹروے پولیس کے افسران و ملازمان نے اپنی انتھک محنت، ایمانداری، ٹریفک قوانین کے نفاذ اور پریشانی میں مبتلا روڈ یوزرز کی مدد کر کے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹرحافظ عبدالکریم نے اسلام آباد میں موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں چےئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ،ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات تاشفین خان،انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام، موٹروے پولیس کے زونل کمانڈرزاور سیکٹر کمانڈرز، ریٹائرڈ آئی جیز ، بیورکریٹس اور موٹروے پولیس کے دیگر سےنئر افسران نے بھی شرکت کی۔








