راولپنڈی۔ 16 جنوری (اے پی پی)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈ ی سہیل حبیب تاجک نے کہا ہے کہ ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنی جسم کی تندرستی کے لئے غذا شہری ہیلمٹ کی اہمیت ، افادیت اور سیفٹی کو سمجھیں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور روڈ پر فرینڈلی پولیسنگ کے تحت …
موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں،آر پی او

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 16 جنوری (اے پی پی)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈ ی سہیل حبیب تاجک نے کہا ہے کہ ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنی جسم کی تندرستی کے لئے غذا شہری ہیلمٹ کی اہمیت ، افادیت اور سیفٹی کو سمجھیں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور روڈ پر فرینڈلی پولیسنگ کے تحت موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم اور پہناتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف ، سرکل کے ڈی ایس پیز،رفاہ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباءاور اٹلس ہنڈا کے سیفٹی منیجر مبین انور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آر پی او سہیل حبیب تاجک اور سی ٹی او محمد بن اشرف نے موٹر سائیکل سواروں کو خود ہیلمٹ پہنائے اور بریفنگ دیں شہریوں کی کثیر تعداد نے ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی مہم میں دلچسپی لی اور ہیلمٹ پہنانے کے حوالے سے دیئے جانے والے ایک خوبصورت پیغام کو بہت سراہا ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے کہ دوسرے مرحلے میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوارو ں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی شروع کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ شہریوں کی آن گراﺅنڈ جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اس حوالے سے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کر کے عملی طور پر اس پر کام کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔








