لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):موٹر وے پولیس نے وسطی پنجاب میں دھند کے باعث احتیاطی تدابیر کی ہدایات کردیں ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے دو جگہوں سے بند کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم11 ایم2 کو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ،موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ …
موٹر وے پولیس نے دھند کے باعث احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردیں، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):موٹر وے پولیس نے وسطی پنجاب میں دھند کے باعث احتیاطی تدابیر کی ہدایات کردیں ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے دو جگہوں سے بند کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم11 ایم2 کو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ،موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں ،شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں ،دھند میں صبح 10 تا شام6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں ۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔








