موڈیز نے ہماری حکومت کے 15 ماہ بعد معاشی رینکنگ کو ”منفی“ سے نکال کر ”مستحکم“ کے درجے میں شامل کرلیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ نون لیگ کے5 سالہ اقتدار کے بعد، تحریک انصاف کی حکومت سے2 ماہ قبل 20 جون 2018 کو موڈیز نے پاکستانی معیشت سے ”مستحکم“ ہٹاکر ”منفی“ کا لیبل چسپاں کر دیا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے 15 ماہ بعد موڈیز نے اسے …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ نون لیگ کے5 سالہ اقتدار کے بعد، تحریک انصاف کی حکومت سے2 ماہ قبل 20 جون 2018 کو موڈیز نے پاکستانی معیشت سے ”مستحکم“ ہٹاکر ”منفی“ کا لیبل چسپاں کر دیا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے 15 ماہ بعد موڈیز نے اسے ”منفی“ سے نکال کر ”مستحکم“ کے درجے میں شامل کرلیا۔ فیصلہ آپکا! کس نے معیشت تباہ کی اورکون تعمیر کر رہا ہے۔