اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں جون 2019ءکے دوران 55.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔قومی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2019ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کا حجم بڑھ کر 4.9 ارب رہا جبکہ جون 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 3.2 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جون 2018ءکے مقابلے میں …
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں جون کے دوران 55.29 فیصد اضافہ ہوا ،قومی ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں جون 2019ءکے دوران 55.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔قومی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2019ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کا حجم بڑھ کر 4.9 ارب رہا جبکہ جون 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 3.2 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جون 2018ءکے مقابلے میں جون 2019ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 1.7 ارب روپے (55 فیصد سے زائد) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








