اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (45 )کے 20 سرکاری افسران پر مشتمل وفد نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ایوان بالا کے حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر خوش آمدید کہا۔ایوان بالا کے حکام نے وفد کو سینیٹ میوزیم کے دورے کے دوران پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوان بالا کے قومی امور میں کردار سے متعلق جامع …
مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا مطالعاتی دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (45 )کے 20 سرکاری افسران پر مشتمل وفد نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ایوان بالا کے حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر خوش آمدید کہا۔ایوان بالا کے حکام نے وفد کو سینیٹ میوزیم کے دورے کے دوران پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوان بالا کے قومی امور میں کردار سے متعلق جامع بریفنگ دی۔
اس موقع پر وفد نے سینیٹ کی تاریخ اور اہم پارلیمانی مراحل پر مبنی خصوصی ڈاکومنٹری بھی ملاحظہ کی۔دورے کے دوران وفد کو سینیٹ ہال میں اجلاس کی کارروائی کے طریقہ کار، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی کمیٹیوں کے نظام سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔وفد کو پارلیمانی ڈھانچے کے موثر کردار اور قانون سازی میں کمیٹیوں کی اہمیت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
بعد ازاں وفد نے ”گلی دستور“ کا دورہ کیا جہاں انہیں آئین پاکستان کی تشکیل اور آئینی تاریخ کے نمایاں مراحل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ وفد نے دورے کے اختتام پر سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے فراہم کی گئی معلوماتی بریفنگ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے نہایت مفید قرار دیا۔








