پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے مکہ ریجن کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس قابل مذمت واقعے پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔اپنے بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ مکہ ریجن کے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک انتہائی قابل مذمت فعل …
مکہ ریجن پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ جمال رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے مکہ ریجن کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس قابل مذمت واقعے پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔اپنے بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ مکہ ریجن کے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی رائل آرمڈ فورسز کی غیر معمولی چوکسی، بہادری اور بروقت کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تقدس کے دفاع کے لیے اس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اس نازک وقت میں تمام فریقوں کو انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں۔








