سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کے لیے قائم مہمان نوازی مراکز کا دورہ کیا
مکہ مکرمہ،سعودی وزیر سیاحت کا عازمین حج کے مہمان نوازی مراکز کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔28اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کے لیے قائم مہمان نوازی مراکز کا دورہ کیااور عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ ایس پی اے کے مطابق وزیر سیاحت نے عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ٹوورازم ورکرز سے ملاقاتیں کیں جن میں کچھ وزارت کے تربیتی پروگرام میں شریک ہیں۔ وزیر سیاحت نے بتایاکہ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع کی جانے ولی نئی لائسنسنگ سروس کے ذریعے پلگرم ہاسپیلٹی سیکٹر میں 5 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ بستروں کا اضافہ کیا گیا ۔ اس سال مناسک حج 24 سے 29 مئی تک ہونے کی توقع ہے اور ہزاروں مسلمان پہلے ہی حج کی تیاری کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا، ان میں ایک لاکھ 66 ہزار 654 داخلی حجاج اور باقی دوسرے ممالک سے آئے تھے۔








