مکہ مکرمہ ، قرآن کریم میوزیم میں قدیم ترین نسخہ بھی نمائش کے لیے پیش ،یہ زائرین کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے

عالم اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے قرآن کریم میوزیم میں موجود نادر قرآنی نسخوں اور دیگر مخطوطات کے ساتھ ایک قدیم ترین نسخہ بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے

مکہ مکرمہ ۔30جون (اے پی پی):عالم اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے قرآن کریم میوزیم میں موجود نادر قرآنی نسخوں اور دیگر مخطوطات کے ساتھ ایک قدیم ترین نسخہ بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جو زائرین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ نایاب و قدیم ترین نسخہ قازان شہر میں ِ ہجری 1324 بمطابق 1906 میں شائع کیا گیا تھا۔ قرآنی نسخے کے حاشیوں میں آیات کی تشریح بھی کی گئی ہے جو اس عہد کے علما کی علمی خدمت کی واضح عکاس ہے۔قرآن کریم کا یہ نایاب نسخہ شاہ فیصل ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈی میں محفوظ ہے جسے میوزیم میں رکھنے کا مقصد قرآنی ورثے اور اسلامی تہذیب سے زائرین کو روشناس کرانا ہے۔خیال رہے مکہ مکرمہ کا حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں موجود قرآن کریم میوزیم عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے جہاں نادر قرآنی نسخے، تاریخی مخطوطات اور نوادارات رکھے ہیں۔میوزیم میں ایسے نادر نسخے موجود ہیں جو قرآن کریم کی کتابت اور طباعت کے اہم تاریخی مراحل کو نمایاں کرتے ہیں، انہیں جدید انٹرایکٹیو ایگزیبیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے موثر بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں