مکہ مکرمہ سعودی ہلال احمر نے رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں کے دوران 29 ہزار سے زیادہ کیسز نمٹائے

113
Makkah Saudi Red Crescent handled
Makkah Saudi Red Crescent handled

ریاض ۔1اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے مکہ مکرمہ میں ہلال احمر اتھارٹی نے رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں کے دوران 29 ہزار 427 کیسز نمٹائے ہیں۔ ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہلال احمر اتھارٹی کی جانب سے جاری رپقرٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمٹائے گئے کیسز میں سے زیادہ تر صحت اور ٹریفک حادثات سے متعلق کیسز تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر اتھارٹی کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایمبولینسز بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ موٹر سائیکلیں،گالف کارٹ، سائیکلیں اور سکوٹر بھی استعمال کرتے ہیں۔سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں خصوصی ایمرجنسی سروسز اور 35 سے زیادہ ایمبولینس مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 6 مسجد الحرام میں جبکہ 21 داخلی اور آٹھ بیرونی مراکز ہیں۔مسجد الحرام کے احاطے میں موثر ٹرانسپورٹ کےلیے اتھارٹی نے 7 کرائسز منیجمنٹ وہیکلز، 150 سائیکلیں، سکوٹرز، 10 موٹر سائیکلیں اور14 گالف کارٹس فراہم کی ہیں۔

اس منصوبے کا فوکس ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداداور مسجد الحرام کے قریب ترین طبی مراکز تک تیز رفتار ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔رمضان کے آخری دس دنوں کے دوران ایمرجنسی ٹیمیں زیادہ نمازیوں والے مقامات پر خدمات کو تیز کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں میں اتھارٹی نے مکہ مکرکہ میں 21 ہزار 444، جدہ میں پانچ ہزار 426 اور طائف میں دو ہزار 557 کیسز رپورٹ ہوئے۔