مہاجرین سے متعلق جرمن پالیسی نہیں بدلے گی، چانسلرانجیلا مرکل

برلن۔ 29 جولائی (اے پی پی) چانسلر انجیلا مرکل نے جرمنی میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد اپنی حکومت کی مہاجر دوست پالیسی تبدیل کرنے کے مطالبات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگوں اور تشدد سے بھاگنے والوں کو جرمنی میں پناہ دی جائے گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکل نے کہا کہ یہ دہشت …

برلن۔ 29 جولائی (اے پی پی) چانسلر انجیلا مرکل نے جرمنی میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد اپنی حکومت کی مہاجر دوست پالیسی تبدیل کرنے کے مطالبات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگوں اور تشدد سے بھاگنے والوں کو جرمنی میں پناہ دی جائے گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکل نے کہا کہ یہ دہشت گردحملے کرنے والے جرمنی میں ’کمیونٹی کے احساس، ہماری فراخ دلی اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے جذبے‘ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اس لیے جرمن حکومت اس کوشش کو پوری شدت سے مسترد کرتی ہے۔

Leave a Reply