اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد شہر کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں،2 ارب کا فنڈ میئر کے پاس ہے جس کو خرچ نہیں کیا جا رہا،میئر 5 روز اسلام آباد جبکہ 6 ماہ بیرون ملک رہتے ہیں، نواز شریف کی سب سے بڑی غلطی …
میئر اسلام آباد شہر کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں،2 ارب کا فنڈ میئر کے پاس ہے جس کو خرچ نہیں کیا جا رہا،وہ 5 روز اسلام آباد جبکہ 6 ماہ بیرون ملک رہتے ہیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد شہر کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں،2 ارب کا فنڈ میئر کے پاس ہے جس کو خرچ نہیں کیا جا رہا،میئر 5 روز اسلام آباد جبکہ 6 ماہ بیرون ملک رہتے ہیں، نواز شریف کی سب سے بڑی غلطی یہاں کے میئر کی تعیناتی ہے ،عوام سے لوٹی دولت سے بنائے گھروں کو وزیر اعظم عمران خان پناہ گاہوں میں بدل رہے ہیں ،اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اسلام آباد سید پور میں لگایا جائے گا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گندے پانی کو قابل استعمال بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کو بھی قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ساڑھے 4 کروڑ کی لاگت سے تیار ہو گا۔اسلام آباد کے شہریوں کو اس پلانٹ سے پینے کا پانی میسر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے،وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں منصوبوں کے آغاز سے آئندہ چند سالوں میں اسلام آباد میں پانی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔میئر کے حوالے سے علی نواز نے کہا کہ اسلام آباد میں نواز شریف کی سب سے بڑی غلطی یہاں کے میئر کی تعیناتی ہے۔2 ارب کا فنڈ میئر کے پاس ہے جس کو خرچ نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ مئیر 5 روز اسلام آباد ہوتا ہے اور 6 ماہ بیرون ملک رہتا ہے۔کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ وزیر اعظم عمران خان نے 35 سال بعد کشمیر کا مسئلہ سیکورٹی کونسل میں اٹھایا گیا۔وزیر اعظم نے مودی اور آر ایس ایس کے نظریہ کو عالمی دنیا کے سامنے رکھا۔علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو درپیش مسائل میں مہنگائی سرفہرست ہے، ذرخیزہ اندوزوں کے خلاف ریاست سخت کاروائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ بنا دیا گیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان عوام سے لوٹی دولت سے بنائے گھروں کوپناہ گاہوں میں بدل رہے ہیں۔








