میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،کارلوس الکاراز اور ٹومی پال کا فاتحانہ آغاز

فلوریڈا۔21مارچ (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سپین کے 22 سالہ کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں برازیل کے حریف کھلاڑی جواؤ فرانکا کو شکست …

فلوریڈا۔21مارچ (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سپین کے 22 سالہ کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں برازیل کے حریف کھلاڑی جواؤ فرانکا کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ٹومی پال نے دوسرے رائونڈ میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ایڈرین مینارینو کو شکست دی۔میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔

میامی گارڈنز، فلوریڈا،امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے حریف کھلاڑی جواؤ فرانکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ امریکا کے ٹینس سٹار ٹومی پال نے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتےہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی ایڈرین مینارینو کو 2-6، 6-2 اور 4-6سے شکست دی۔