میانمار میں زیر حراست جاپانی تاجر وطن واپس پہنچ گیا

137
Japanese Ministry of Foreign Affairs
Japanese Ministry of Foreign Affairs

ٹوکیو۔15اگست (اے پی پی):میانمار میں چاول کی قیمتوں پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں تقریباً ڈیڑھ ماہ سےزیرِ حراست جاپانی تاجر واپس ملک پہنچ گیا ۔

این ایچ کے نے جاپانی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ سپر مارکیٹ چلانے والی ای یون اورنج کے تجارتی ڈویژن کے سربراہ کاساماتسُو ہیروشی گزشتہ رات میانمار سے ٹوکیو پہنچ گئے، 53 سالہ جاپانی تاجر کو پولیس نے جون میں فوج کی مقرر کردہ سطح سے زیادہ قیمت پر چاول فروخت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

انہیں مقامی عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔