چین کے ساتھ تعلقات احترام، اعتماد اور ٹھوس فوائد پر مبنی ہیں، برازیل

برازیلیا۔15اگست (اے پی پی):برازیل نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ برازیل کے تعلقات احترام، اعتماد اور ٹھوس فوائد پر مبنی ہیں۔ یہ بات برازیل کی وزارت خارجہ نےگزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 50 سال مکمل ہونے سے ایک دن قبل بیان میں کہی۔ شنہوا کے مطابق برازیل کی وزارت خارجہ نے چین کے ساتھ ملک کے تعلقات کے معیار پر زور دیتے ہوئے …

برازیلیا۔15اگست (اے پی پی):برازیل نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ برازیل کے تعلقات احترام، اعتماد اور ٹھوس فوائد پر مبنی ہیں۔ یہ بات برازیل کی وزارت خارجہ نےگزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 50 سال مکمل ہونے سے ایک دن قبل بیان میں کہی۔ شنہوا کے مطابق برازیل کی وزارت خارجہ نے چین کے ساتھ ملک کے تعلقات کے معیار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے احترام، اعتماد اورٹھوس فوائد کے حصول پر مبنی تعلقات استوار کیے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ چین برازیل کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور 2009 سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اس کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ وزارت نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات چین۔برازیل کی اعلیٰ سطحی رابطہ اور تعاون کمیٹی کے فریم ورک کے اندر پروان چڑھ رہے ہیں جو 2004 میں برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کی پہلی مدت کے دوران تشکیل دی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیاکہ اپریل 2023 میں صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کے چین کے سرکاری دورے نے، وزرا،گورنرز اور قانون سازوں سمیت اعلیٰ سطح کے دو طرفہ دوروں کی ایک سیریز کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کی۔