ینگون۔11دسمبر (اے پی پی):میانمار کی فوجی حکومت نے مغربی ریاست رخائن کے ایک بڑے ہسپتال پر فضائی حملہ کر کے مریضوں سمیت کم از کم 30 افراد کو ہلاک کر دیا۔ رائٹرز کے مطابق حملے میں مزید 70 سے زیادہ مریض اور دیگر افراد زخمی بھی ہو ئے۔ریاست رخائن میں حکومت مخالف گروپ اراکان آرمی کے ترجمان خائن تھو کھا نے بتایا کہ ریاست کے علاقے مراؤک یو ٹاؤن شپ …
میانمار کی فوجی حکومت کا مغربی ریاست رخائن کے بڑے ہسپتال پر فضائی حملہ، مریضوں سمیت 30 افراد ہلاک

مزید خبریں
ینگون۔11دسمبر (اے پی پی):میانمار کی فوجی حکومت نے مغربی ریاست رخائن کے ایک بڑے ہسپتال پر فضائی حملہ کر کے مریضوں سمیت کم از کم 30 افراد کو ہلاک کر دیا۔ رائٹرز کے مطابق حملے میں مزید 70 سے زیادہ مریض اور دیگر افراد زخمی بھی ہو ئے۔ریاست رخائن میں حکومت مخالف گروپ اراکان آرمی کے ترجمان خائن تھو کھا نے بتایا کہ ریاست کے علاقے مراؤک یو ٹاؤن شپ میں واقع ہسپتال بدھ کو دیر گئے ایک فوجی طیارے سے گرائے گئے بموں سے تباہ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ فضائی حملے میں ہسپتال کو براہ راست نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے بہت زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقے میں موجود ایک امدادی کارکن وائی ہن آنگ نے بتایا کہ حملے کے وقت 300 بستروں کا ہسپتال مریضوں سے بھر ا ہوا تھا ۔ متاثرہ ہسپتال کی سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں منہدم چھت، ٹوٹے ہوئے کالم و شہتیر اور متاثرین کی لاشیں زمین پر پڑی دیکھی گئیں، حملے میں بچ جانے والے مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔میانمار کی فوجی حکومت باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملوں کا تیزی سے استعمال کر رہی ہے۔
رواں سال جنوری سے نومبر کے آخر تک میانمار کی فوجی حکومت کی طرف سے 2,165 فضائی حملے کیے گئے جبکہ پورے 2024 کے دوران ایسے 1,716 واقعات ریکار کیے گئے۔رائٹرز کے مطابق میانمار کی فوجی حکومت کے عہدیداران سے اس واقعے پر تبصرے کے لئے کی گئی فون کالز کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔








