میاں بیوی کی لڑائی کے باعث جرمن مسافر طیارے کی نئی دہلی میں لینڈنگ، دونوں سکیورٹی حکام کے حوالے

79
German airline Lufthansa
German airline Lufthansa

نئی دہلی۔30نومبر (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ کے شہر میونخ سے بینکاک جانے والے جرمن مسافر طیارے کو میاں بیوی کی آپس میں لڑائی کے باعث بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتار لیا گیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا کی فلائٹ ایل ایچ۔ 772 کے عملے نے بتایا کہ طیارے میں سوارمیاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوگئی ہے ۔نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایوی ایشن سکیورٹی کےحکام نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی کی وجہ تو ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی

تاہم اس لڑائی کے باعث مسافر طیارے کو نئی دہلی اتارا گیا اور جوڑے کو جہاز سے اتار کر سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مسافر طیارہ معمولی تاخیر کے بعد بینکاک روانہ ہو گیا۔