لاہور۔10فروری (اے پی پی):جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم میں اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن …
میتھیوبریٹز کے کی شاندار بیٹنگ ، ایک روزہ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور۔10فروری (اے پی پی):جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم میں اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے۔
انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 خوبصورت چھکے اور 11 چوکے لگائے۔میتھیو بریٹزکے سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز سکور نہیں کیے تھے۔اس کے علاوہ، میتھیو بریٹزکے نے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کو بھی چھوڑ دیا۔ کولن انگرام نے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے تاہم میتھیو بریٹزکے 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا اوپنر ون ڈے ڈیبیو سنچری کرنے والے چوتھے بلے باز ہیں۔
میتھیو بریٹزکے سے قبل، کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ، میتھیو بریٹزکے نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بھی بن گئے۔
جنوبی افریقی اوپنر نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔میتھیو بریٹزکے نے جیسن سمتھ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بھی بنائے۔ میتھیو بریٹزکےکو 150کے انفرادی سکور پر میٹ ہنری نے مائیکل بریسویل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔









