میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر)کے60ویں یوم شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعائوں کا اہتمام

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 60واں یوم شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایاگیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعائوں کے ساتھ ہوا۔علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا۔علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔ علماء کرام …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 60واں یوم شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایاگیا۔

دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعائوں کے ساتھ ہوا۔علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا۔علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔

علماء کرام کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

مزید خبریں