اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر) کی جرات و شجاعت کے نتیجہ میں 43 بھارتی فوجی ہلاک ،38جنگی قیدی اور4 ٹینک تباہ ہوئے۔ 5اور6دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیر شریف نے4جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نارائن سنگھ کو دست بدست لڑائی میں ہلاک کیا ۔ 6دسمبر کو میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور جوابی حملہ پسپا کیا اور بذاتِ خود ایک ریکائل لیس رائفل …
میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر) کا 1971 کی جنگ میں جرات و شجاعت کا بے مثال مظاہرہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر) کی جرات و شجاعت کے نتیجہ میں 43 بھارتی فوجی ہلاک ،38جنگی قیدی اور4 ٹینک تباہ ہوئے۔ 5اور6دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیر شریف نے4جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نارائن سنگھ کو دست بدست لڑائی میں ہلاک کیا ۔ 6دسمبر کو میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور جوابی حملہ پسپا کیا اور بذاتِ خود ایک ریکائل لیس رائفل کے فائر سے کئی ٹینک تباہ کر دئیے ، اپنے مطلوبہ ہدف کے حصول اور پے در پے جوابی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے بالآخر میجر شبیر شریف ایک بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن کر شہادت کے اعلیٰ ترین مقام پر فائز ہوئے۔ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں اپنی جانفشانی ،بے لوث محبت اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میجر شبیر شریف کا آج 54واں یومِ شہادتعقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، جرأت وبہادری کا استعارہ بننے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئے۔
میجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا،آپ کی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں آپکی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب سے بڑے فوجی تربیتی اعزاز ’’اعزازی شمشیر‘‘سے نوازا گیا۔میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان ہیں جنہیں بالترتیب دو سب سے بڑے فوجی اعزاز ات یعنی نشانِ حیدر اور ستارہ جرات سے نوازا گیا۔شبیر شریف پاک فوج میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا سفر طے کرتے ہوئے اپریل 1970 میں میجر کے رینک پر فائز ہوئے،3دسمبر1971 کومیجر شبیر شریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے بالمقابل دشمن کی حدود میں واقع ایک بلند ٹیلے پر قبضہ کرنے کا حکم ملا، آپ اپنے ساتھیوں کی راہنمائی کرتے ہوئے دُشمن کی بارودی سرنگوں کو عبور کر کے مسلسل آگ برساتی آرٹلری اور مشین گنوں کے فائر کے درمیان سبونہ نہر کے پار جا پہنچے،اِس دلیرانہ حملے کے دوران آپ نے دُشمن کو اپنے مضبوط خندقوں سے نکل بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔میجر شبیر شریف شہیدکی اس بے مثال جرات اور بہادری کے صلے میں حکومت پاکستان نے آپ کو نشان حیدرکےاعزاز سے نوازا ، میجرشبیرشریف شہید کے یادگار الفاظ ہمیشہ ہر پیر و جوان کیلئےمشعلِ راہ رہیں گے کہ انسان کی زندگی باعزت اور موت باوقار ہونی چاہیے۔








