میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر)کا 54واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر)کا 54واں یومِ شہادت ہفتہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ ملک بھرکی مساجد میں دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا، علماء کرام نے شہیدکے بلند درجات کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر)کا 54واں یومِ شہادت ہفتہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ ملک بھرکی مساجد میں دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا، علماء کرام نے شہیدکے بلند درجات کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا خون شامل ہے، شہداکو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں نام لیوا کوئی نہیں ہوتا۔ علماء کرام نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ میجر شبیر شریف شہید دھرتی کے بہادر فرزند تھے جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

 

مزید خبریں