سرینگر ۔ 21 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے میر واعظ عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماﺅںکی مسلسل نظربندی اور ان کی سیاسی،سماجی اور مذہبی سرگرمیوں پر عائد پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری …
میر واعظ عمر فاروق ، دیگر حریت قائدین کی مسلسل نظربندی ، سیاسی اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندی کی مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 21 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے میر واعظ عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماﺅںکی مسلسل نظربندی اور ان کی سیاسی،سماجی اور مذہبی سرگرمیوں پر عائد پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت قیادت کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماﺅں کی مسلسل گھروں میں نظربندی سے بھارت اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے نام نہاد جمہوریت او راظہاررائے کی آزادی کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔








