میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی سید علی گیلانی سے ملاقات،

سرینگر ۔ 15 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے حیدرپورہ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وادی کشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی ہنگامی ملاقات پیر کو …

سرینگر ۔ 15 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے حیدرپورہ سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وادی کشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی ہنگامی ملاقات پیر کو سہ پہر تین بجے کے قریب شروع ہو ئی اور ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں وادی کشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال،کشمیریوںکے قتل عام ،گرفتاریوں اورحریت رہنماﺅںا ور کارکنوں کی گھروں و تھانوں میں نظربندی پر تبادلہ خیال کیا گیا