مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن 17 دسمبر سے شروع ہوگا

کینبرا ۔ 04 دسمبر (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن 17 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز شامل ہیں۔ میلبورن رینیگڈز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں فائنل سمیت 61 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں 17 دسمبر کو پہلا میچ برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ کے نویں ایڈیشن کا فائنل میچ 8 فروری 2020ءکو کھیلا جائے گا۔