میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 109بجلی چوروں کو جرمانے

Electricity thieves
Electricity thieves

ملتان۔ 24 اپریل (اے پی پی):ملتان الیکٹڑک پاؤر کمپنی (میپکو) کا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔میپکو نے ایک روز میں 109 افرادکومختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاجبکہ 4 افراد کو موقع پر سے بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا ۔

میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طورپر75 لاکھ 91 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 9 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنز میں 92 نئے مقدمات کا اندراج کرایاگیا ۔دریں اثنامیپکو ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 82 لاکھ روپے وصول کرلیے۔