میڈیا ہاﺅسز کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں ماہرین صحت کی ہدایات کے مطابق سماجی میل ملاپ سے دوری کی اہمیت کو اجاگرکریں، مارننگ اور شوز حاضرین کی موجودگی کے بغیر کئے جائیں،پیمرا

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میڈیا ہاﺅسز سے کہاہے کہ وہ کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں ماہرین صحت کی ہدایات اورمشوروں کے مطابق سماجی میل ملاپ سے دوری کی اہمیت کو اجاگرکریں، مارننگ ، مزاحیہ اورطنزیہ شوز حاضرین کی موجودگی کے بغیر کئے جائیں۔ پیمرا کی جانب سے اتوارکویہاں جاری ہونے والے بیان میں میڈیا ہاوسز سے کہاگیاہے کہ …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میڈیا ہاﺅسز سے کہاہے کہ وہ کرونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں ماہرین صحت کی ہدایات اورمشوروں کے مطابق سماجی میل ملاپ سے دوری کی اہمیت کو اجاگرکریں، مارننگ ، مزاحیہ اورطنزیہ شوز حاضرین کی موجودگی کے بغیر کئے جائیں۔ پیمرا کی جانب سے اتوارکویہاں جاری ہونے والے بیان میں میڈیا ہاوسز سے کہاگیاہے کہ یہ حقیقت ہے کہ کرونا وائرس متعدی ہے اوریہ ایک فرد سے دوسرے فرد کو آسانی سے منتقل ہوسکتا ہے اسلئے افراد کے درمیان مناسب دوری اور فاصلہ جو کم سے کم ایک میٹر ہے ، رکھنا ضروری ہے، ایسے شوز اور پروگرام، جس میں عام لوگوں کی شرکت ہوتی ہے ، سے چینلز کی انتظامیہ اورشرکاءکو سنجیدہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ایک خاص جگہ پرلوگوں کا اجتماع وباءکے تناظر میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی ہدایات کے منافی ہے، چونکہ کرونا وائرس سانس اورچھینکوں کے قطروں سے پھیلتا ہے اسلئے اس طرح کے اجتماعات میں شریک لوگوں کے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتاہے۔میڈیا ہاوسز سے عوامی مفاد کی فلمیں، مقبول ڈرامے اورایوارڈ شوز وغیرہ دکھانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو باہر میل جول اوراپنے آپ کو وباءسے متاثرہونے کی خدشات میں مبتلاءکرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔بیان میں کہاگیاہے کہ یہ وباءایک عالمی بحران ہے اورکوئی بھی حکومت اسے اکیلی شکست نہیں دے سکتی اسلئے یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیراختیارکرتے ہوئے اپنے آپ اوردیگر شہریوں کو اس وباءسے محفوظ بنانے میں اپنا کردار اداکرے ۔ شہریوں کو اپنے گھروں ، مقام کار اورمیل جول کی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئیے۔میڈیا ہاوسز سے استدعاکی گئی ہے کہ وباءکے تناظر میں خوفناک اور سنسنی پھیلانے والی رپورٹس کی بجائے ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ کی جائے اورلوگوں میں خوف کی بجائے امید پیدا کرنا چاہئیے، شہریوں کو اعتماد باورکرانا چاہئیے کہ تمام ریاستی ادارے بحران کے اس دور میں قوم کو محفوظ اورسلامت رکھنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔