میکسیکو، ٹر ک اور بس میں تصادم سے 38 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی۔12فروری (اے پی پی):میکسیکو میں ٹر ک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اے ایف پی نے ریاستی پراسیکیوٹر جیکسن ولاسیس کے حوالے سے بتایا کہ بس ریاست تاباسکو سے روانہ ہوئی جوکیریبین ساحلی تفریحی شہر کینکون کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے بس میں سوار 36 اور ٹرک میں سوار 2افراد ہلاک ہو …

میکسیکو سٹی۔12فروری (اے پی پی):میکسیکو میں ٹر ک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اے ایف پی نے ریاستی پراسیکیوٹر جیکسن ولاسیس کے حوالے سے بتایا کہ بس ریاست تاباسکو سے روانہ ہوئی جوکیریبین ساحلی تفریحی شہر کینکون کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے بس میں سوار 36 اور ٹرک میں سوار 2افراد ہلاک ہو گئے ۔ حادثے میں نو افراد محفوظ رہے۔