میکسیکو میں زلزلہ، 2 افراد ہلاک ، 12 زخمی

میکسیکوسٹی۔3جنوری (اے پی پی):جنوبی میکسیکو میں 6.5 شدت کے زلزلے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ زلزلہ جمعہ کی صبح آیا جس کا مرکز ریاست گوریرو میں سان مارکوس کے قریب تھا۔ریاستی گورنر ایولین سالگاڈو نے بتایا کہ ایک 50 سالہ خاتون اپنے گھر کی چھت گرنے سے ہلاک ہوئی۔ اسی دوران میکسیکو سٹی کے علاقے بینیٹو خوآریس میں …

میکسیکوسٹی۔3جنوری (اے پی پی):جنوبی میکسیکو میں 6.5 شدت کے زلزلے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ زلزلہ جمعہ کی صبح آیا جس کا مرکز ریاست گوریرو میں سان مارکوس کے قریب تھا۔ریاستی گورنر ایولین سالگاڈو نے بتایا کہ ایک 50 سالہ خاتون اپنے گھر کی چھت گرنے سے ہلاک ہوئی۔

اسی دوران میکسیکو سٹی کے علاقے بینیٹو خوآریس میں انخلا کے دوران گر کر زخمی ہونے والے ساٹھ سالہ شخص بھی ہلاک ہو گیا ۔میکسیکو سٹی کی حکومتی سربراہ کلارا بروگادا نے کہا کہ زلزلے کے بعد ایمرجنسی پروٹوکول فعال کر دیا گیا، جس کے تحت 12 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی سے متعلق 18 شکایات موصول ہوئیں۔

حکام کے مطابق دو عمارتوں کو ممکنہ خطرے کے باعث خالی کرا کر معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ 34 عمارتوں اور پانچ گھروں کا حفاظتی جائزہ لیا جا رہا ہے۔نیشنل سیسمولوجیکل سروس کے مطابق زلزلہ 7:58 بجے مقامی وقت پر آیا اور اس کی گہرائی تقریباً 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے دوران سڑکوں پر نصب لاؤڈ اسپیکرز نے پیشگی وارننگ جاری کی۔

مزید خبریں