میکسیکوسٹی ۔25اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو میں مسلح گروپ نے متعدد گاڑیوں میں جنوبی ریاست گوریرو میں داخل ہو کر قصبے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی جس کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق میکسیکو کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپ میں مقامی پولیس کے 2 اہلکار ہلاک اور 4زخمی …
میکسیکو میں مسلح افراد اور پولس میں جھڑپ،2 اہلکاروں سمیت 16افراد ہلاک

مزید خبریں
میکسیکوسٹی ۔25اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو میں مسلح گروپ نے متعدد گاڑیوں میں جنوبی ریاست گوریرو میں داخل ہو کر قصبے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی جس کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق میکسیکو کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپ میں مقامی پولیس کے 2 اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہوئے جبکہ جرائم پیشہ گروہ کے 14ارکان ہلاک اور 11کو گرفتار کیا گیا ہے۔








