اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (آئی ٹی ایف ایم-15 لیگ-2) کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہیں۔ اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ میں 22 ممالک کے 86 مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ شریک ممالک میں پاکستان، کویت، روس، ازبکستان، سویڈن، مراکش، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، لتھوانیا، چین، ترکیہ، الجزائر، کینیڈا، آئرلینڈ، پولینڈ، ہانگ کانگ، یونان، لبنان، جرمنی، فرانس …
میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (آئی ٹی ایف ایم-15 لیگ-2) کے مقابلے جاری
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (آئی ٹی ایف ایم-15 لیگ-2) کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہیں۔ اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ میں 22 ممالک کے 86 مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ شریک ممالک میں پاکستان، کویت، روس، ازبکستان، سویڈن، مراکش، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، لتھوانیا، چین، ترکیہ، الجزائر، کینیڈا، آئرلینڈ، پولینڈ، ہانگ کانگ، یونان، لبنان، جرمنی، فرانس اور جاپان شامل ہیں۔
الجزائر کے سمیر حمزہ ریگوئگ جن کی اے ٹی پی رینکنگ 844 ہے، ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہیں۔ پاکستان کے محمد شعیب نے کینیڈا کے ایڈم فراگ-کاؤ کو شکست دے کر سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے مزمل مرتضیٰ نے اپنے قازقستانی ساتھی گریگوری لوماکن کے ہمراہ برطانیہ کے کارل ہولڈر اور جرمنی کے اسٹیوان پوپووک کو شکست دے کر ڈبلز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ نتائج کے مطابق سنگلز دوسرے راؤنڈ میں محمد شعیب (پاکستان) نے ایڈم فراگ-کاؤ (کینیڈا) کو 1-6 سے شکست دی، ریٹائرڈ ہرٹ،نکیتا ایانین (روس) نے مزمل مرتضیٰ (پاکستان) کو 7-6(7)، 6-4 سے شکست دی۔
سمیر حمزہ ریگوئگ (الجزائر) نے عقیل خان (پاکستان) کو 4-6، 3-6 سے ہرایا۔ کریم یلماز (ترکیہ) نے ایوان ایوتکن (روس) کو 7-5، 3-6، 4-6 سے شکست دی۔ گریگوری لوماکن (قازقستان) نے اولادزسلاو تاراسیوچ (روس) کو 3-6، 5-7 سے ہرایا۔ میرت ناجی ترکَر (ترکیہ) نے تغرا دوران (ترکیہ) کو 3-6، 3-6 سے شکست دی۔ ایڈورڈو چیری لیگنیئر (اٹلی) نے فومِن جیانگ (چین) کو 2-6، 3-6 سے ہرایا۔ آروِڈ نورڈکوسٹ (سویڈن) نے اسٹیوان پوپووک (جرمنی) کو 1-6، 3-6 سے شکست دی۔ ڈبلز کوارٹر فائنلز میں مزمل مرتضیٰ (پاکستان) / گریگوری لوماکن (قازقستان) نے کارل ہولڈر (برطانیہ) / اسٹیوان پوپووک (جرمنی) کو 3-6، 5-7 سے شکست دی۔
کریم یلماز (ترکیہ) /ایڈم فراگ-کاؤ (کینیڈا) نے دمتری شیروکی (روس) / ایگور خوچینکوف (روس) کو 4-6، 6-4، 8-10 سے ہرایا۔ ملیح اناوتان (ترکیہ) /میرت ناجی ترکَر (ترکیہ) نے میکائیل علی بیگ (پاکستان) /احمد نائل قریشی (پاکستان) کو 6-2، 3-6، 6-10 سے شکست دی۔ نکیتا ایانین / آندرے کونیتسن (روس) کو ایڈورڈو چیری لیگنیئر (اٹلی) /ماتاس واسیلیاؤسکاس (لتھوانیا) کے خلاف واک اوور ملا۔









