نئی حکومت میں شامل جماعتیں آئین میں تبدیلی کےلئے وسیع تر اتفاق رائے کے حصول کی کوشش کریں گی، جاپانی وزیر اعظم

ٹوکیو ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابیے نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتیں آئین میں تبدیلی کےلئے وسیع تر اتفاق رائے کے حصول کی کوشش کریں گی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عام انتخابات میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں دو تہائی سے زائد اکثریت کے باعث وہ آئین میں …

ٹوکیو ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابیے نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتیں آئین میں تبدیلی کےلئے وسیع تر اتفاق رائے کے حصول کی کوشش کریں گی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عام انتخابات میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں دو تہائی سے زائد اکثریت کے باعث وہ آئین میں تبدیلی کا مسودہ پیش کرسکتے ہیں۔ شنزو ابیے نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ بھی وسیع تر اتفاق رائے ضروری ہے۔ انہوں نے قومی مفاہمت کے حصول کی کوششوں کا بھی وعدہ کیا تاکہ کسی قومی ریفرنڈم کی صورت میں اکثریت کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ جاپانی وزیر اعظم نے اس بات کودہرایا کہ وہ آئین پر نظر ثانی کےلئے کوئی وقت مقرر نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2020ءتک نظر ثانی شدہ آئین کے نفاذ کے متمنی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply