نئےمالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران پاکستانی مصنوعات سب سے زیادہ امریکہ کو برآمد کی گئیں،سٹیٹ بینک

بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):مالی سال 2022-23 کے پہلے دو مہینوں کے دوران پاکستانی مصنوعات سب سے زیادہ امریکہ برآمد کی گئیں ، برطانیہ اور چین دوسرے نمبر پر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، جولائی تا اگست 2022-23 کے دوران امریکہ کو کل برآمدات 1122.883 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی اگست 22۔2021 کے دوران 1011.482 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 11.01 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس کے بعد برطانیہ کا نمبر آیا جہاں پاکستان نے گزشتہ سال 350.983 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 338.240 ملین امریکی ڈالر کی اشیاء برآمد کیں جو کہ 3.63 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، چین برآمدات میں تیسرے نمبر پر تھا، جہاں پاکستان نے زیرِ جائزہ مہینوں کے دوران 333.077 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں جو کہ گزشتہ سال کے دوران 338.737 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 1.67 فیصد کی معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

دیگر ممالک کے درمیان، جرمنی کو پاکستانی برآمدات گزشتہ سال کے دوران 265.280 ملین ڈالر کے مقابلے 302.784 ملین ڈالر رہیں جو کہ 14.13 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو برآمدات گزشتہ سال 251.719 ملین ڈالر کے مقابلے 244.90 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔جولائی تا اگست (2022ـ23) کے دوران ہالینڈ کو 198.635 ملین ڈالر کے مقابلے میں 257.048 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ افغانستان کو برآمدات 95.672 ملین ڈالر کے مقابلے میں 81.795 ملین ڈالر رہیں۔

پاکستان کی اٹلی کو 162.227 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 197.140 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ اسپین کو گزشتہ سال 148.161 ملین ڈالر کے مقابلے میں 211.454 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔بنگلہ دیش کو برآمدات 106.415 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 144.117 ملین ڈالر رہیں۔اسی طرح زیر جائزہ مہینوں کے دوران فرانس کو برآمدات 79.806 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 96.921 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ سعودی عرب کو برآمدات 59.874 ملین ڈالر کے مقابلے میں 75.154 ملین ڈالر رہیں۔

رواں سال کے دوران ترکی کو پاکستان کی برآمدات 62.972 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال 52.698 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں تھیں جبکہ کینیڈا کو 62.933 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 74.329 ملین ڈالر، پولینڈ کو 58.833 ملین ڈالر کے مقابلے میں 65.078 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ آسٹریلیا کو رواں سال کے دوران 50.089 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال کے دوران 49.554 ملین امریکی ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر دیگر ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں دو ماہ کے دوران 11.34 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 4574.040 ملین ڈالر سے 5092.977 ملین ڈالر تک پہنچ گئ ہیں۔